الیکشن جیتنے والے امیدواروںکے حامیوں کا جشن
ہار نے والوں کا نتخابی نتائج تسلیم کر نے سے انکار

مظفرآباد،حویلی،سماہنی،پلندری ،تتہ پانی (نمائند گان جموں و کشمیر) الیکشن 2021 جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں کا جشن ،منوں مٹھائی تقسیم ،نوجوانوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ،ہار نے والے امیدواروں کا دھاندلی کا الزام،تفصیلات کے مطابق ریاستی دارالحکومت مظفر آباد کے انتخابی حلقہ جات میں پیپلز پارٹی ‘ تحریک انصاف کے کارکنوں کا جشن ‘ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ‘ آتش بازی اور ہوائی فائرنگ ‘ تفصیلات کے مطابق دارالحکومت مظفر آباد میں تحریک انصاف کے اُمیدوار خواجہ فاروق احمد ‘ حلقہ نمبر چار ہٹیاں دوپٹہ سے تحریک انصاف کے اُمیدوار چوہدری محمد رشید ‘ حلقہ نمبر 7 سے لیپہ سے دیوان علی خان چغتائی ‘ حلقہ پانچ سے پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر ‘ حلقہ ایک کوٹلہ سے پیپلز پارٹی کے سردار جاوید ایوب ‘ حلقہ نمبر 2 لچھراٹ سے پیپلز پارٹی کے سید بازل علی نقوی کی کامیابی پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بھرپور جشن منایا۔ اپنے اپنے حلقہ جات میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ‘ آتشبازی اور ہوائی فائرنگ کی اور کامیاب اُمیدواروں کے حق میں نعرے بازی کی گئی ۔ دریں اثناء فیصل راٹھور کی جیت کا جشن کارکن بھنگڑے ڈالتے رہے۔ اس کامیابی کو سانحہ گوگڈار کے متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے سے منسوب کرتا ہوں۔ 38 قبائل کی خدمت کے لیے دن رات ایک کرونگا۔ میری کامیابی میں خواجہ طارق سعید اور کارکنوں کی انتھک محنت ہے۔ راٹھور خاندان کے جوانوں کو انداز بدلناہوگا۔ تاکہ آئندہ پانچ سال بعد عوام ہم پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کریں ۔ ان خیالات کا اظہار راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے رات گئے ممتاز آباد کے مقام پر بڑی تعداد میں جیالوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ میری کامیابی کا محور صرف اور عوام کی خدمت ہے۔ اور اس کامیابی کو سانحہ گوگڈار کی بے گناہ خواتین کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے سے منسوب کرتا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں خواجہ طارق سعید اور کارکنوں کی انتھک محنت کا ثمر ہے۔ اور میری سیاست کا محور 38 قبائل پر مشتمل گلدستہ راٹھور کی بلا تحصیص خدمت ہے۔ راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کارکنوں کو ہوائی فائرنگ اور جوشیلے پن سے اجتناب کرتے ہوئے شکرانے کے نوافل ادا کرنے چاہیے۔ دریں اثناء علی شان سونی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام حلقہ کا دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر بھرپور اعتماد کیا حلقہ کی غالب اکثریت نے ثابت کیا ہے کہ علی شان سونی عوام کے دلوں پر راج کرتا ہے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد ریاست جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ادھر حلقہ بھر سے علی شان سونی کے حامیوں کے بڑے بڑے قافلے کڈیالہ ہاوس پہنچنا شروع ہو چکے ہیں جہاں پر شاندار کامیابی پر جشن منایا جا رہا ہے ۔پلندری میں نو منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمد حسین ایڈووکیٹ نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے آج عمران خان کے نظریے کی فتخ ہوئی ہے انہوں نے پلندری انتظامیہ اور عدلیہ کا بھی حصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے صاف شفاف اور غیرجابندارانہ الیکشن کروانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے۔حلقہ ایل اے18عباس پور پونچھ 1سے پی ٹی آئی کے نامزد اُمیدوار اسمبلی سردار عبدالقیوم خان نیازی اور حلقہ ایل اے8راج محل کوٹلی 1سے پی ٹی آئی کے نامزد اُمیدوار اسمبلی ظفر اقبال ملک کی الیکشن میں شاندار کامیابی پر پی ٹی آئی کارکنان وحامیوں کی جانب سے جشن کا سلسلہ گزشتہ شب سے جاری ہے،آتش بازی کا زبردست مظاہرہ کیا جارہاہے، دونوں اُمیدواران کی کامیابی کی خبرملتے ہی پی ٹی آئی کارکنان وحامی باہر نکل آئے ،کارکنان ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے، مٹھائی بھی تقسیم کی گئی،اس موقع پر نومنتخب ایم ایل ایز سردار عبدالقیوم خان نیازی ، ظفر اقبال ملک نے تمام پی ٹی آئی کارکنان ،سپورٹران ، حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں