آٹھ مقام آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق 2 زخمی

آٹھ مقام آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق 2 زخمی
نیلم )آٹھ مقام کٹھہ پیراں کے ملحقہ علاقہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق 2 زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اٹھ مقام منتقل کردیاگیارہائشی مکان تباہ ہوگیا۔جاں بحق ہونیوالوں میں گلو زوجہ سراجدین ،نعیم ولد سراج دین، نورین دختر سراج دین جبکہ زخمیوںمیں سراج الدین ولد کمال دین ، روبینہ دختر سراج الدین شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر دفتر سے جاری تفصیلات کے مطابق بروز پیر رات 3:30 بجے اٹھ مقام کے نواحی علاقہ کٹھہ پیراں کے نزدیک مال مویشی سنبھال کی غرض سے رہنے والے ایک گھرانے کے تین افراد آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ آسمانی بجلی گرنے سے گھر مکمل تباہ ہوگیا ۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھ مقام پہنچاکر علاج معالجہ شروع کردیاگیاجبکہ جاں بحق افراد کو ان کے آبائی گائوں کٹھہ پیراں پہنچایاگیاجہاں ان کی تدفین کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں