ججز اسامیاں،ہائیکورٹ بار کی درخواست سماعت کیلئے منظور

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ریاست بھر کے وکلا کی نمائندہ بار ایسوسی ایشن ہے جو کہ وکلا کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ رول آف لا اورقانون کی بالادستی کے لئے کوشاں رہتی چلی آرہی ہے۔ہائی کورٹ آزاد جموں وکشمیر میں ججز کی 8 آسامیاں تاحال خالی ہیں جس کے باعث جہاں ایک طرف سائلین اور وکلا کو شدید مشکلات کا سامنا ہے وہیں پر ریاست کے اندر نظام عدل بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ اس نسبت معزز عدالت العالیہ نے رٹ پٹیشن عنوانی خواجہ عامر ایڈووکیٹ بنام آزاد حکومت وغیرہ میں ججز کی تعیناتی کے لئے واضح ہدایات بھی جاری کر رکھی ہیں جن پر تاحال عملدرآمد نہ گیا جاسکا۔ عدالت العالیہ میں آزادکشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے رول آف لا اور نظام عدل کو نئی روح پھونکنے کے لئے درخواست توہین عدالت دائر کی جس پر معزز چیف جسٹس عدالت العالیہ نے ابتدائی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری فرماتے ہوئے کیس سماعت کے لئے12.07.2021کومقرر کر دیاہے۔کیس کی پیروی صدر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن بابر علی خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور سیکرٹری جنرل ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن سید ذوالقرنین رضا نقوی ایڈووکیٹ نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں