سارہ اور فلک کو دیکھ کر حقیقی خوشی کا یقین ہوتا ہے، صبا قمر

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ صبا قمر اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر کے بارے میں کہا ہے کہ اس جوڑی کو دیکھ کر حقیقی خوشی کا یقین ہوتا ہے۔صبا قمر نے حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے زندگی کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے لکھا ہے کہ سارہ اور فلک کو دیکھ کر حقیقی خوشی کا یقین ہوتا ہے، ماشا اللہ۔صبا قمر نے لکھا کہ فلک اور سارہ آپ دونوں کی شادی کی پہلی سالگرہ پر بہت سا پیار اور دعائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اللہ تعالی آپ دونوں کو ڈھیر ساری خوشیوں سے نوازیں، آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں