صغیر چغتائی مر حوم کی اہلیہ شاہدہ صغیر بھی الیکشن جیت گئی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آزاد کشمیر انتخابات کیلئے حلقہ ایل اے 22 پونچھ و سدھنوتی 5 پاچھیوٹ تھوراڑ سے شاہدہ صغیر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارہ کے طور پر میدان میں اتریں ۔ اس حلقے سے شاہدہ صغیر کے خاوند صغیر چغتائی پی ٹی آئی کے امیدوار تھے، تاہم ان کی حادثاتی شہادت کے بعد شاہدہ صغیر کو میدان میں اتارا گیا .شاہدہ صغیر نے 16962 حاصل کئے اور کامیابی اپنے نام کی۔ شاہدہ صغیرنے پونچھ ڈویژن میں براہ راست الیکشن جیت کر پہلی خاتون بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں