ن لیگ کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے نہ نتائج تسلیم کیے ہیں نہ کریں گی، آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا جماعت جلد فیصلہ کرے گی۔مریم نواز نے مزید کہا کہ ریاست اور طاقت کے تمام سینٹرز اور دھاندلی کا مقابلہ کرنا آسان نہیں تھا، ن لیگ نے بہت اچھا الیکشن لڑا ہے، سخت مقابلہ کیا ہے، کسی بھی منصفانہ الیکشن میں یہ نون لیگ کے سامنے کھڑے بھی نہیں ہو سکتے، آزاد کشمیر الیکشن سے مایوس نہیں، بہت ٹف ٹائم دیا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے تمام ووٹرز اور ورکروں کو ان کی جرت اور بہادری پر شاباش دینا چاہتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں