وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ فضیل آصف کی سربراہی میں انکی ٹیم کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ فضیل آصف کی سربراہی میں ان کی ٹیم نے ملاقات کی۔ فضیل آصف نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب حکومت کی تیسرے برس کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں صوبائی محکموں او راداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رپورٹ مرتب کرنے پر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی کارکردگی کو سراہا۔ فضیل آصف نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو محکموں کی کارکردگی اورایشوز کے بارے میں بریف کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی ٹیم کو مستقبل کے اہداف کے حصول اوراصلاحات کے بارے میں ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ حکومتی اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لئے مستند اعداد و شمار ضروری ہیں۔ پنجاب کے تمام محکموں کی کارکردگی جانچنے کے لئے فول پروف میکنزم وضع کیا جائے گا۔ حکومتی اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لئے مانیٹرنگ پر فوکس کرنا ہوگا۔ سرکاری اداروں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ عوامی خدمت اور فلاح و بہبود میں غفلت برتنے والے قابل برداشت نہیں۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں عالیہ حسنین، زونیش رشید، حمزہ طارق، احسن سہیل، حمزہ افسر خان، تنویرالزمان، خدیجہ فیصل، علی سیال، راؤ انیق یونس، محمد فیصل حنیف اور علی بودلہ شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں