آزاد کشمیر میں سلیکٹڈ حکومت نہیں بننے دیں گے،بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو بھگایا، نواز شریف کا مقابلہ کیا اور اب نااہل کو بھی ویسے بھگائیں گے جیسے سب کو بھگایا ہے۔میر پور آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف اور ن لیگ کی طرح یوٹرنلینے والے نہیں، مشرف کو بھگایا، نواز شریف کا مقابلہ کیا اور اب نااہل کو بھی ویسے ہی بھگائیں گے جیسے سب کو بھگایا۔ان کا کہنا تھاکہ کشمیر سے متعلق ان کا نعرہ رائے شماری ہے، کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے یہی پیپلز پارٹی کا فلسفہ ہے۔پی پی چیئرمین نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کا نام لیے بغیر تنقید کی اور کہا کہ عمران ہر دوسرے روز گندا وزیر لے آتے ہیں، سنا ہے کوئی گندا وزیر کشمیر پہنچ کر ووٹ خریدنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام نہ نئی دلی کی ڈکٹیشن پر چلیں گے اور نہ بنی گالہ کی ڈکٹیشن پر چلیں گے، کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دیں ، پیپلز پارٹی اس میں ملوث نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں