پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے حکومت بنانے جا رہی ہے، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

میرپور( نیوز رپورٹر )پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کی انتخابی مہم میں عوامی جوش وخروش صاف بتا رہا ہے کہ پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے حکومت بنانے جا رہی ہے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو چہرے ہیں ریاست کی عوام دونوں کی اصلیت سے واقف ہو چکے ہیں اب عوام ریاست کے اندر تبدیلی کے لیے میدان عمل میں اتر چکی ہے 25 جولائی کا دن انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کی شاندار فتح کا دن ہو گا۔پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر ریاست کے شہریوں کو با اختیار بنانے کے اور اپنے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کے لیے بلدیاتی نظام فوری طور پر بحال کرے گی اور برسرِ اقتدار آ کر پہلے تین ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کروائے گی پی ٹی آئی کی حکومت بلدیاتی اداروں کو مالیاتی اور انتظامی اختیارات کی فراہمی کے لیے ضروری قانون سازی کرے گی اور ضلعی فنانس کمیشن قائم کرتے ہوئے بین الاضلاعی ہم آہنگی اور اضلاع کے درمیان مالی وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے گی۔بلدیاتی نظام میں خواتین اور نوجوانوں کی نمائندگی میں اضافہ کرتے ہوئے اسے بتدریج 35 فیصد تک لے کر جایا جائے گا تاکہ معاشرے کے قابل اور متحرک لیکن نظر انداز شدہ طبقات کو سیاسی انتظامی اور پالیسی ساز اداروں میں نمائندگی کا حق مل سکے اور مقامی سطح سے نوجوان قیادت ابھر سکے ہم حکومت سازی کے بعدقانون سازی کے ذریعے الیکشن کمیشن کو پابند کریں گے کہ وہ بلدیاتی اداروں کی مدت چار سال ختم ہونے کے بعد نوے دن کے اندر الیکشن کرائے۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے شاپنگ سینٹر نانگی میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سونامی کی لہریں شاپنگ سینٹر نانگی میں پہنچ گئیں شاپنگ سینٹر نانگی میں پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بڑی میٹنگ ۔عوز خان عمر بٹ اویس چوہدری چوہدری سکندر مرزا نعیم راجہ کاشف راجہ لیاقت غازی اعجاز استاد عاشق توقیر شفیع اور دیگر نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کر دیا شاپنگ سینٹر نانگی آمد پر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا والہانہ استقبال کیا گیا انتخابی میٹنگ سے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری شوکت محمد چوہدری شیخ ندیم اور دیگر نے خطاب کیا۔بعد ازاں پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی خالد عمر کی رہائش گاہ ایف ون شاپنگ سینٹر میں انتخابی میٹنگ۔اس موقع پر خالد عمر رضا عمر قریشی احمد رضا ہارون نے اپنے کنبہ قبیلہ سمیت الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔بعد ازاںسیکٹر سی فور میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اہم کامیابی حاصل کر لی۔عمر جرال ایڈووکیٹ اپنے کنبہ قبیلہ اور ہم خیال دوستوں کے ہمراہ پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے۔بعد ازاںپی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ایف تھری پارٹ 4 میں ممتاز اوورسیز راہنما شیخ ارشد برقی کی رہائش گاہ پر انتخابی میٹنگ شیخ ارشد کی کوششوں سے شیخ اخلاق شیخ قاسم شیخ نعیم شیخ صدیق شیخ صادق شیخ واصف شیخ علی عباس راجہ عرفان کیانی چوہدری راشد نجیب راجہ اظہر کیانی اپنے کنبہ قبیلہ سمیت بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے انتخابی میٹنگ سے پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری شیخ ارشد برقی اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر میڈیا نمائندگان اور پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنان اور شیخ برادری کی سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سونامی کی موہڑہ دولو میں گن گرج پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موہڑہ دولو آمد۔موہڑہ دولو آمد پر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شاندار استقبال کیا گیا بیرسٹر سلطان زندہ باد کے نعروں سے موہڑہ دولو کی فضائیں گونج اٹھی ۔چوہدری محمود عرف مودی کی رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ میں اہلیان موہڑہ دولو کی بڑی تعداد میں شرکت انتخابی میٹنگ پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری چوہدری مطلوب چوہدری مالک چوہدری محمود اور دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر اہلیان موہڑہ دولو نے الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں