وزیر اعظم آزادسردار عبدالقیوم نیاز ی نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 22اگست بروز اتوار شام 08بجے طلب کرلیا

وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیاز ی نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 22اگست 2021بروز اتوار شام 08بجے ایوان وزیر اعظم میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات میں اقتصادی ترقی،قانون کی بالا دستی،اصلاحات پر ہونے والی میٹنگ اور دیگر معاملات پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں